52

سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے بی آئی ایس پی کے استعمال کا مطالبہ، بلاول بھٹو زرداری کا وفاقی حکومت سے اپیل

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے وفاقی حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ سیلاب متاثرین کی امداد کے لیے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) کے اثبات شدہ نظام کو استعمال کرے۔

وزیراعلیٰ ہاؤس میں منعقدہ پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ گزشتہ سیلاب اور کووڈ-19 کے دوران بھی یہی طریقہ کار کامیابی سے اپنایا گیا تھا۔ انہوں نے وفاقی حکومت کا بلات معاف کرنے پر شکریہ ادا کیا، لیکن فوری مالی امداد کی ضرورت پر زور دیا۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ سندھ حکومت نے بے نظیر ہاری کارڈ کے ذریعے چھوٹے کاشتکاروں کی مدد کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ کسانوں کو ڈی اے پی، یوریا کی خریداری میں مدد فراہم کرے اور زرعی ایمرجنسی کے تحت آئی ایم ایف سے مذاکرات کرے تاکہ گندم کی درآمد کے بجائے مقامی کاشتکاروں کو سپورٹ دے کر خودکفالت حاصل کی جا سکے۔ انہوں نے خاص طور پر جنوبی پنجاب، گلگت بلتستان اور خیبر پختونخوا کے کسانوں کے لیے بی آئی ایس پی کے ذریعے فوری ریلیف کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں