صدر آصف زرداری کا علاج جاری، ملاقاتوں پر پابندی برقرار

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو) صدر آصف زرداری کے ذاتی معالج ڈاکٹر عاصم حسین نے کہا ہے کہ صدرِ مملکت کی طبعیت بتدریج بہتر ہو رہی ہے تاہم ان سے ملاقاتوں پر پابندی برقرار ہے۔ ڈاکٹر عاصم حسین نے کہا ہے کہ صدر کے اہلخانہ کو علاج سے متعلق مکمل آگاہی فراہم کی جارہی ہے، اہلخانہ آصف زرداری اور ڈاکٹرز سے رابطے میں ہیں۔ ڈاکٹر عاصم حسین آج میڈیا کو صدرِ مملکت کی صحت سے بھی آگاہ کریں گے۔

یاد رہے کہ یکم اپریل کو صدرِ مملکت آصف علی زرداری کی طبیعت خراب ہونے کے بعد انہیں نواب شاہ سے کراچی منتقل کر کے نجی اسپتال میں داخل کروایا گیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں