مستونگ(ایچ آراین ڈبلیو)بلوچستان کے ضلع مستونگ کے علاقے دشت میں ریلوے ٹریک پر ہونے والے دھماکے کے تقریباً 28 گھنٹے گزرنے کے باوجود ٹریک کی مرمت کا کام مکمل نہیں ہو سکا ہے۔
واضح رہے کہ بدھ 23 ستمبر کو پیشاور سے کوئٹہ آنے والی جعفر ایکسپریس کی پانچ بوگیاں اس دھماکے کے نتیجے میں پٹری سے اتر گئی تھیں، جس میں پانچ مسافر زخمی ہوئے تھے۔
ریلوے حکام کے مطابق ٹریک کی بحالی میں تاخیر کے باعث کوئٹہ سے ٹرین آپریشنز جمعرات کو بھی معطل رہیں گے۔ اس سلسلے میں کوئٹہ سے پیشاور اور پیشاور سے کوئٹہ آنے والی جعفر ایکسپریس کو باضابطہ طور پر منسوخ کر دیا گیا ہے۔ مسافران کو اس صورت حال میں مشکلات کا سامنا ہے اور بحالی کے کام میں تیزی کے اقدامات کی جا رہی ہیں۔


