65

پوش علاقوں میں نوجوان لڑکوں اور لڑکیوں میں ویڈ سپلائی کرنے والے ملزم کو گرفتار

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)پوش علاقوں میں نوجوان لڑکوں اور لڑکیوں میں ویڈ سپلائی کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔ کراچی میں اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ نے جمشید کوارٹرز کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے ملزم عرفان کو گرفتار کرلیا، جو شہر کے پوش علاقوں میں ویڈ سپلائی کرنے میں ملوث تھا۔ پولیس کے مطابق ملزم کے قبضے سے ایک کلو کے قریب منشیات (ویڈ) برآمد کی گئی ہے، ابتدائی تفتیش میں انکشاف ہوا ہے کہ ملزم واٹس ایپ پر آرڈر لیتا اور ایڈوانس پیمنٹ وصول کرتا تھا۔ حکام کا ہے کہ ملزم نوجوان لڑکوں اور لڑکیوں کو منشیات فراہم کرتا تھا جبکہ ویڈ کی سپلائی بعض اوقات کوریئر سروس کے ذریعے بھی کی جاتی تھی، ملزم کے خلاف ایس آئی یو میں مقدمہ درج کرلیا ہے اور ملزم سے مزید تفتیش کا عمل جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں