62

افغانستان کی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال ہو رہی ہے، وہ دوست ملک کیسے ہو سکتا ہے

اسلام آباد(ایچ آراین دبلیو) وزیر دفاع خواجہ آصف نے افغانستان کے حوالے سے سخت موقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان کی سرزمین پاکستان کے خلاف دہشتگردانہ حملوں کے لیے استعمال ہو رہی ہے، جس میں پاکستانی شہری اور فوجی اہلکار شہید ہو رہے ہیں۔

نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ “جب افغانستان ہمارے خلاف استعمال ہو رہا ہے تو اسے دوست ملک کیسے کہا جا سکتا ہے؟”

انہوں نے افغان مہاجرین کے حوالے سے بھی سنگین تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ “افغان باشندے پاکستان کے پرچم کو سلام نہیں کرتے اور نہ ہی ‘پاکستان زندہ باد’ کے نعرے لگاتے ہیں۔ ایسے میں انہیں بھائی کہنا ممکن نہیں۔”

وزیر دفاع نے زور دیا کہ افغان مہاجرین کی موجودگی سے پاکستان کو سنگین مسائل کا سامنا ہے۔ یہ بیان ایسے وقت میں آیا ہے جب پاکستان اور افغانستان کے تعلقات میں کشیدگی مسلسل بڑھ رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں