کوئٹہ (ایچ آراین ڈبلیو) جوائنٹ روڈ پر ریلوے گرلز سکول کے قریب تیز رفتار گاڑی نے واک کرنے والی لڑکی کو کچل دیا ، گاڑی میں سوار شخص موقع سے فرار ، 30 سالہ سمیہ سیلم رضا اپنے والد کے ساتھ واک کر رہی تھی،پولیس کے مطابق شدید زخمی حالت میں لڑکی کو سول ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسی، قریب موجود سی سی ٹی وی کیمروں سے گاڑی کی تلاش کی جارہی ہے،ہولیس کے مطابق ملزم کے خلاف قانونی کارروائی کی جارہی ہے،سمیہ بھائیوں کی اکلوتی بہن تھی
65


