غیرقانونی این جی او سے 18 کمسن بچے بازیاب، 17 کا تعلق بلوچستان سے ہے

ساہیوال(ایچ آراین ڈبلیو)چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو اور ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب سارہ احمد کی ہدایت پر چائلڈ پروٹیکشن بیورو ساہیوال نے چیچہ وطنی میں ایک غیر رجسٹرڈ این جی او کے غیرقانونی قبضے سے 18 کمسن بچوں کو بازیاب کرا لیا ہے۔

کارروائی کے دوران انکشاف ہوا کہ غیر رجسٹرڈ این جی او میں بچوں کو انتہائی نامناسب حالت میں رکھا گیا تھا اور انہیں تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا تھا۔ بازیاب ہونے والے تمام بچوں کو مکمل نگہداشت اور بہترین دیکھ بھال کے لیے چائلڈ پروٹیکشن بیورو ساہیوال منتقل کر دیا گیا ہے۔

اہم انکشافات:

بازیاب ہونے والے 18 بچوں میں سے 17 بچوں کا تعلق بلوچستان سے ہے
تمام بچوں کی عمریں 5 سال سے 10 سال کے درمیان ہیں
بچوں کو غیر انسانی حالات میں رکھا گیا تھا

چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے ترجمان کے مطابق، بازیاب بچوں کے والدین اور قریبی رشتہ داروں کو تلاش کرنے کے اقدامات شروع کر دیے گئے ہیں۔ یہ کارروائی بچوں کے تحفظ کے حوالے سے پنجاب حکومت کی سنجیدگی کا اظہار ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں