اسلام آباد(ایچ آراین ڈبلیو)پیٹرولیم ڈویژن کی جاری کردہ ایک دستاویز میں انکشاف ہوا ہے کہ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا تقریباً 36 فیصد حصہ محض ٹیکس پر مشتمل ہے۔ دستاویز کے مطابق فی لیٹر پیٹرول اور ڈیزل پر عائد ہونے والے ٹیکس کی تفصیلات کچھ اس طرح ہیں:
فی لیٹر پیٹرول پر ٹیکس (کل 94 روپے 89 پیسے):
کسٹم ڈیوٹی: 14 روپے 37 پیسے
پیٹرولیم لیوی: 78 روپے 2 پیسے
کلائیمیٹ سپورٹ لیوی: 2 روپے 50 پیسے
فی لیٹر ڈیزل پر ٹیکس (کل 95 روپے 35 پیسے):
کسٹم ڈیوٹی: 15 روپے 84 پیسے
پیٹرولیم لیوی: 77 روپے 1 پیسا
پیٹرولیم لیوی: 2 روپے 50 پیسے
دستاویز کے مطابق پیٹرول کی کل قیمت کا 36 فیصد جبکہ ڈیزل کی قیمت کا 35 فیصد حصہ محض ٹیکس پر مشتمل ہے۔ یہ اعداد و شمار عوام پر ٹیکس کے بوجھ کو واضح کرتے ہیں اور بتاتے ہیں کہ ایندھن کی قیمتوں میں اضافے کی ایک بڑی وجہ ٹیکس کا اتنا بڑا حصہ ہے۔


