ڈیرہ اسماعیل خان(ایچ آراین ڈبلیو)سیکیورٹی فورسز نے تحصیل درابن میں ایک انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں کالعدم تنظیم ٹی ٹی پی کے 13 دہشت گردوں کو جھکڑ مارا گیا ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق، ہلاک کیے گئے دہشت گردوں کا تعلق پاکستان دشمن عناصر سے تھا اور یہ گروپ علاقے میں تخریب کاری کی سرگرمیوں میں ملوث تھا۔ دہشت گردوں کے پاس بڑی مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا ہے۔
آپریشن کے بعد علاقے کو مکمل طور پر کلیئر کر لیا گیا ہے۔ یہ کارروائی علاقے میں استحکام اور سلامتی کو یقینی بنانے کی کوششوں کا حصہ بتائی جا رہی ہے۔
سیکیورٹی فورسز کے ترجمان نے بتایا کہ ہلاک کیے گئے دہشت گردوں کی نشاندہی جاری ہے اور علاقے میں مزید کارروائیاں جاری رکھی گئی ہیں۔


