عوام جیت گئے ،جنوبی کوریا کی عدالت نے مارشل لگانے والے صدر کو برطرف کر دیا

کوریا(ایچ آراین ڈبلیو) جنوبی کوریا کی آئینی عدالت نے ملک میں مارشل لا لگانے والے صدر یون سک یول کے خلاف مواخذے کی توثیق کرتے ہوئے عہدے سے برطرف کر دیا ہے جس کے بعد نئے صدارتی انتخابات کی راہ ہموار ہو گئی ہے۔جمعے کو متفقہ فیصلہ سنانے والے سپریم کورٹ کے ججز کو اضافی سکیورٹی فراہم کی گئی تھی۔64 سالہ یون سک کی جانب سے تین دسمبر کو سویلین حکومت کو معطل کرنے کی کوشش کی گئی تھی جبکہ پارلیمان میں مسلح اہلکاروں کو تعینات کیا گیا تھا۔ بعدازاں ان کو بغاوت کے مقدمے کے تحت گرفتار کیا گیا تھا۔لاکھوں شہریوں نے عدالتی فیصلہ ٹی وی سکرینوں پر براہ راست دیکھا اور یہ کارروائی ملک کی میسجنگ ایپ کاکاؤ ٹاک پر بھی نشر کی گئی جو بہت زیادہ ٹریفک کی وجہ سے ڈاؤن بھی رہی۔عدالت کے قائم مقام صدر مون ہیونگ بائے نے فیصلے میں کہا کہ ’آئینی خلاف ورزیوں اور ان کے سنگین نتائج کے پیش نظر یون سک کو برطرف کیا جاتا ہے۔‘یون سک یول کو ہٹائے جانے کے فیصلے کے بعد نئے صدارتی انتخابات کی راہ ہموار ہو گئی ہے جن کا 60 روز کے اندر من

اپنا تبصرہ بھیجیں