کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی ہدایت پر سعودی عرب کے 95ویں قومی دن کے موقع پر کراچی شہر کو برقی قمقموں اور بینرز سے سجایا گیا ہے۔ شہر کی مرکزی شاہراہیں اور اہم عمارتیں سعودی پرچم کے رنگوں سے جگمگا اٹھی ہیں۔
گورنر سندھ نے اس موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ “سعودی عرب سے برادرانہ تعلقات ہمارے لیے قابل فخر ہیں۔ پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات محبت، اعتماد اور احترام کی مضبوط بنیادوں پر استوار ہیں۔” شہر کے مختلف مقامات پر سعودی قومی دن کی مناسبت سے خصوصی پوسٹرز آویزاں کیے گئے ہیں۔
یہ اقدام دونوں ممالک کے درمیان گہرے تعلقات کی عکاسی کرتا ہے۔ شہریوں نے بھی سعودی قومی دن پر کراچی کی خوبصورت سجاوٹ کو سراہا ہے۔ قومی دن کے موقع پر ہونے والی اس تقریب سے دونوں اسلامی ممالک کے درمیان بھائی چارے کے رشتے مزید مضبوط ہوں گے۔


