ایس ایس پی کیماڑی کا غیرقانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کی آبائی ملک منتقلی کیمپ کا دورہ

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) ایس ایس پی کیماڑی کیپٹن (ر) فیضان علی کا غیرقانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کی آبائی ملک منتقلی کے لئے قائم ہولڈنگ کیمپ (امین اسکاؤٹس ہال سلطان آباد) کا دورہ۔

ایس ایس پی کیماڑی نے غیرقانونی تارکین وطن کی منتقلی کے عمل کا جائزہ لیا۔

ہولڈنگ کیمپ کی سیکیورٹی اور دیگر انتظامات پر مامور افسران و جوانوں سے ملاقات کرکے ضروری ہدایات جاری کیں۔

ہولڈنگ کیمپ میں منتقل کئے جانے والے افراد کے لئے ٹرانسپورٹیشن، کھانے اور صحت کی سہولیات کا خصوصی انتظام کیا گیا ہے۔ ایس ایس پی کیماڑی۔

غیرملکی تارکین وطن کی تمام تر سہولیات، سیکیورٹی اور باعزت طریقے کے ساتھ آبائی ملک منتقلی کو یقینی بنایا جائے گا۔ کیپٹن (ر) فیضان علی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں