63

خیبرپختونخوا میں روسی فاختہ کے شکار کی مشروط اجازت

پشاور(ایچ آراین ڈبلیو)خیبر پختونخوا میں روسی فاختہ کے شکار کی مشروط اجازت دے دی گئی اور شکار کی فیس 25 روپے فی پرندہ مقرر کی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق محکمہ وائلڈ لائف خیبر پختونخوا نے روسی فاختہ کے شکار کے حوالے سے اعلامیہ جاری کردیا ، جس میں کہا شکار کیلئے لائسنس کیساتھ 31 اکتوبر تک مشروط اجازت ہوگی۔

محکمہ وائلڈ لائف کا کہنا تھا کہ فاختہ کا شکار صرف لائسنس کے ساتھ ممکن ہوگا اور یہ صرف جمعہ، ہفتہ اور اتوار کے روز کیا جا سکے گا جبکہ شکار طلوع آفتاب سے پہلے اور غروب آفتاب کے بعد ممنوع ہوگا۔

اعلامیہ میں کہا گیا کہ روسی فاختہ کے شکار کی فیس 25 روپے فی پرندہ مقرر کی گئی ہے، جبکہ مقررہ تعداد سے زائد پرندے شکار کرنے پر فی پرندہ 5 ہزار روپے جرمانہ عائد ہوگا۔

محکمہ وائلڈ لائف نے واضح کیا کہ ضرورت پڑنے پر شکار کی اجازت کسی بھی وقت معطل یا ختم کی جا سکتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں