49

توشہ خانہ ٹو کیس،اب عمران خان اور بشریٰ بی بی کیس کی سماعت فیصلہ کن مرحلے میں

اسلام آباد(ایچ آراین ڈبلیو)توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت آج فیصلہ کن موڑ پر پہنچ گئی، جبکہ سابق وزیراعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے مقدمے کے آخری دو گواہان نیب کے تفتیشی افسر محسن ہارون اور ایف آئی اے کے تفتیشی افسر شاہد پرویز کے بیانات ریکارڈ کر لیے۔

مجموعی طور پر مقدمے کے 20 میں سے تمام گواہان کے بیانات مکمل ہو چکے ہیں، جبکہ 18 گواہان پر جرح کے مراحل بھی مکمل کر لیے گئے ہیں۔ یہ مقدمہ اب اپنے آخری مراحل میں داخل ہو رہا ہے۔

عدالتی ذرائع کے مطابق، اب دونوں فریقوں کو اپنے حتمی دلائل پیش کرنے کا موقع دیا جائے گا۔ ماہرین کے مطابق گواہان کے بیانات کے مکمل ہونے کے بعد اب مقدمے کا فیصلہ آنے والے دنوں میں متوقع ہے۔ یہ مقدمہ ملک کی عدالتی تاریخ کے اہم مقدمات میں سے ایک قرار دیا جا رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں