53

وزیراعلیٰ سندھ سے ترکی کے نئے قونصل جنرل ارگل کدک Ergul Kadak کی ملاقات

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے ترکی کے نئے قونصل جنرل ارگل کدک Ergul Kadak کی ملاقات ہوئی ہے۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ ترکی کے نئے قونصل جنرل ارگل کدک کی سندھ آمد پر خوش آمدید کہتے ہوئے۔ مراد علی شاہ نے ترکی کے سرمایہ کاروں کو سندھ میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتے ہوئے بتایا کہ صوبے میں توانائی، پانی اور سڑکوں سمیت مختلف میگا پروجیکٹس جاری ہیں۔ ترکی کے قونصل جنرل نے کہا کہ ترک سرمایہ کار سندھ میں سرمایہ کاری میں دلچسپی رکھتے ہیں، کراچی ایک بہترین شہر ہے جہاں کے لوگ محبت کرنے والے ہیں۔ ملاقات میں اس بات پر بھی اتفاق کیا گیا کہ سندھ کے انویسٹمنٹ ڈیپارٹمنٹ کا سربراہ جلد ترکی کے قونصل جنرل سے ملاقات کرے گا تاکہ سرمایہ کاری کے منصوبوں پر عملی پیش رفت ہو سکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں