62

ڈی جی سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی شاہ میر بھٹو کو عہدہ سے ہٹادیا گیا

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)ڈی جی سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے) شاہ میر بھٹو کو عہدہ سے ہٹادیا گیا۔ حکومت سندھ کی جانب سے شاہ میر بھٹو کو ڈی جی کے عہدے سے ہٹائے جانے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ شاہ میر بھٹو کی جگہ مزمل ہالیپوٹہ کو ڈائریکٹر جنرل سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی تعینات کر دیا گیا ہے۔ حکومت سندھ نے لیاری بغدادی میں ایک 5 منزلہ عمارت زمین بوس ہونے واقعے کے چند روز بعد 7 جولائی کو اس وقت کے ڈی جی ایس بی سی اے محمد اسحاق کھوڑو کو معطل کر کے ان کی جگہ گریڈ 20 کے افسر شاہ میر خان کو ڈائریکٹر جنرل ایس بی سی اے تعینات کر دیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں