53

پشاور: نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے زخمی پولیس اہلکار کی اعلیٰ افسران نے عیادت کی

پشاور(ایچ آراین ڈبلیو)تھانہ پھندو کے چوکی اخون آباد میں تعینات پولیس کانسٹیبل بابر خان، جو نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے زخمی ہوئے تھے، کی عیادت کے لیے سی سی پی او ڈاکٹر میاں سعید احمد سمیت اعلیٰ پولیس افسران ہسپتال پہنچے۔

واقعہ رات کے وقت رنگ روڈ پر پیش آیا، جہاں نامعلوم مسلح افراد نے پولیس اہلکار پر فائرنگ کر دی۔ زخمی کانسٹیبل کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔

سی سی پی او نے ڈاکٹروں سے ملاقات کر کے کانسٹیبل بابر خان کی صحت کے بارے میں تفصیلی معلومات حاصل کیں اور انہیں بہترین طبی سہولیات فراہم کرن کی ہدایات جاری کیں۔ اس موقع پر ایس ایس پی آپریشنز مسعود احمد، ایس پی سٹی ڈویژن محمد عتیق شاہ اور ڈی ایس پی ہیڈکوارٹرز واجد شاہ بھی موجود تھے۔

پولیس نے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے اور ملزمان کو گرفتار کرنے کے لیے کارروائی جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں