95

سندھ یونیورسٹی ہاؤسنگ سوسائٹی میں ایڈمنسٹریٹر کی تعیناتی کے خلاف رہائشیوں کا احتجاج

جامشورو(ایچ آراین ڈبلیو)سندھ یونیورسٹی ہاؤسنگ سوسائٹی میں ایڈمنسٹریٹر کی تعیناتی کے سرکاری فیصلے کے خلاف سینکڑوں مکینوں نے احتجاج کیا۔ علاقہ مکین ریلی کی شکل میں سوسائٹی کی مختلف گلیوں میں نکل آئے اور قومی شاہراہ پر شدید نعرے بازی کی۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ ہاؤسنگ سوسائٹیز میں ایڈمنسٹریٹر تعینات کرنا مکینوں کے ساتھ سراسر ناانصافی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سوسائٹی کو مکینوں کے ووٹ سے منتخب ممبران چلانا چاہیے جبکہ اوپر لگایا گیا ایڈمنسٹریٹر غیر قانونی ہے۔

مکینوں نے مطالبہ کیا کہ فیصلہ فوری واپس لیا جائے اور مکینوں کو سوسائٹی کے معاملات میں فیصلہ کرنے کا اختیار دیا جائے۔ انہوں نے دھمکی دی کہ اگر حکومت نے اپنا فیصلہ واپس نہ لیا تو احتجاج کا دائرہ وسیع کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں