70

ایشیا کپ سپر فور: بھارتی کپتان کی ہٹ دھرمی برقرار، ٹاس پر پاکستانی کپتان سے ہاتھ ملانے سے انکار

دبئی(ایچ آراین ڈبلیو)ایشیا کپ سپر فور مرحلے کے میچ کے دوران بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان نے ایک بار پھر کھیلوں کے جذبے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پاکستانی کپتان سلمان علی آغا سے ہاتھ ملانے سے انکار کر دیا۔ یہ رویہ گروپ میچ کے دوران بھی دیکھا گیا تھا، جب بھارتی کپتان سوریا کمار یادو نے نہ صرف ہاتھ ملانے سے گریز کیا بلکہ پوسٹ میچ پریس کانفرنس میں ‘آپریشن سندور’ کا تذکرہ کر کے آئی سی سی کے ضابطہ اخلاق کی بھی خلاف ورزی کی تھی۔

یہ واقعہ بین الاقوامی کرکٹ میں اسپورٹس مین شپ کے حوالے سے ایک متنازعہ موقف کی عکاسی کرتا ہے۔ کرکٹ حلقوں میں بھارتی کپتان کے اس رویے پر تنقید کی جا رہی ہے، جبکہ آئی سی سی کی جانب سے اب تک کوئی رسمی بیان جاری نہیں کیا گیا ہے۔ یہ عمل کرکٹ کے روایتی حسن سلوک اور باہمی احترام کے اصولوں کے منافی سمجھا جا رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں