70

کلاچی میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں فتنہ الخوارج کے 7 دہشتگرد ہلاک ہوگئے

ڈیرہ اسماعیل خان(ایچ آراین ڈبلیو)کلاچی میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں فتنہ الخوارج کے 7 دہشتگرد ہلاک ہوگئے، پاک فوج کے ترجمان ادارے انٹرسروسز پبلک ریلیشنز ( آئی ایس پی آر ) کے مطابق 20 ستمبر کو سیکورٹی فورسز نے انڈین پراکسی، فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کلاچی میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا۔آپریشن کے دوران سیکیورٹی اہلکاروں نے خوارج کے ٹھکانے پر مؤثر کارروائی کی، جس کے نتیجے میں سات ہندوستانی اسپانسرڈ خوارج مارے گئے، جن میں تین افغان شہری بھی شامل ہیں۔ترجمان کے مطابق پاکستان افغان حکومت سے توقع کرتا ہے کہ وہ اپنی ذمہ داریوں کو نبھائے گا اور اپنی سرزمین کو پاکستان کے خلاف دہشت گرد سرگرمیوں سے روکے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں