ہیوسٹن (ایچ آراین ڈبلیو) ہیوسٹن میں ایف بی آئی کا منی لانڈرنگ کیخلاف کریک ڈاؤن، پاکستانیوں سمیت 45 افرادگرفتار
امریکی میڈیا کے مطابق ایف بی آئی نے منی لانڈرنگ اور دیگر الزامات پر کریک ڈاؤن کرتے ہوئے گھروں میں چھاپے مارے۔
ایف بی آئی نے چھاپوں کے دوران 45 افرادگرفتار کیے جن میں سے زیادہ تر افراد پاکستانی نژاد ہیں۔
منی لانڈرنگ کے خلاف کریک ڈاؤن میں ایف بی آئی کے 700 اہلکاروں نے حصہ لیا، گرفتار افراد میں 31 غیر قانونی تارکین وطن بھی شامل ہیں۔


