بارکھان(ایچ آراین ڈبلیو)ضلع بارکھان کے علاقے وادی بغاؤ مرڑی واہ میں گزشتہ شب نامعلوم مسلح افراد نے روڈ پر کام کرنے والی مشینری پر فائرنگ کی اور اسے آگ لگا دی۔ لیویز کے ذرائع کے مطابق، حملہ آوروں نے مشینری کو شدید نقصان پہنچایا، جس میں جنریٹر اور گریڈر شامل ہیں۔
ابھی تک کسی بھی گروہ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔ مقامی حکام واقعے کی تفتیش میں مصروف ہیں اور ملزمان کی شناخت کے لیے کارروائی کر رہے ہیں۔ یہ حملہ علاقے میں سلامتی کی صورت حال پر تشویش پیدا کر گیا ہے۔


