93

ایف بی ایریا میں‌ رہائشی پلاٹ پر دکانیں اور غیرقانونی فلور، مقبول سومرو کا پیکیج بے نقاب

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) ڈسٹرکٹ سینٹرل کے علاقے گلبرگ میں بلاک 15 میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر مقبول سومرو نے اودھم مچا کر رکھ دیا، اپنی پرائیوٹ ٹیم رکھ کر غیرقانونی کی سرپرستی اور مال بٹورنے کا ریکارڈ قائم کرنے کی کوشش،

تفصیلات کے مطابق فیڈرل بی ایریا کے پلاٹ نمبر دستگیر بلاک 15 پلاٹ نمبر 1509 پورشن مافیا بلڈرز کی جانب سے تیسری منزل تیار کی جا رہی ہے بغیر کسی نقشہ اپروول بغیر کسی اجازت نامہ دھڑلے سے کام جاری ہے

اس غیرقانونی تعمیرات پر رہائشی پلاٹ پر پہلے گراؤنڈ فلور پر دکانیں اور پھر میزنائن فلور بنا مزید دو منزلیں تعمیر کی جا رہی ہیں اور اس کے سرپرست اعلی مقبول سومرو ہیں جو اپنے علاقے کے ڈپٹی ڈائریکٹر کمال احمد کی آنکھوں میں دھول جھونک کر مبینہ طور پر 20 لاکھ کی دیہاڑی لگا کر بیٹھے ہیں

واضح رہے موجودہ ڈی جی ایس بی سی اے شاہ میر بھٹو اور علاقہ ڈی سی طحہ سلیم نے غیرقانونی تعمیرات پر زیرو ٹالیرنس پالیسی اختیار کی ہوئی ہے لیکن مقبول سومرو ان کی کاوشوں کو تہس نہس کرنے پر تلا ہوا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں