وزیراعظم شہباز شریف کی زلزلے سے متاثرہ ملک میانمار کو ہر ممکن مدد کی یقین دہانی

اسلام آباد (ایچ آراین ڈبلیو) وزیراعظم شہباز شریف نے زلزلے سے متاثرہ ملک میانمار کو ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کرائی ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے میانمار کے سفارت خانے میں سفیر ونا ہان سے ملاقات کی اور حالیہ زلزلے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کیا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ میانمار میں حالیہ زلزلے میں زخمیوں کی جلد صحتیابی اور متاثرین کی بحالی کے لیے دعا گو ہیں، امدادی سامان پر مشتمل 35 ٹن کی ایک کھیپ خصوصی پروازسے بھجوا چکے جبکہ حسب ضرورت مزید سامان بھی میانمار بھجوایا جا رہا ہے۔

شہبازشریف نے مزید کہا کہ میانمار کے لیے مشکل کی اس گھڑی میں پاکستان ہرممکن مدد کے لیے تیار ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں