لاہور (ایچ آراین ڈبلیو) باغبانپورہ کے قبرستان میں نوجوان لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل
چند روز قبل قبرستان سے نوجوان لڑکی کی گلا کٹی نعش ملی تھی
ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا نے اس سنگین واردات کا نوٹس لیا تھا
ایس پی انویسٹی گیشن کینٹ کی سربراہی میں ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹیم تشکیل دی گئی تھی،
انچارج انویسٹی گیشن تھانہ باغبانپورہ نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرکے پانچوں ملزمان کو گرفتار کر لیا،
گرفتار ملزمان میں مرکزی ملزم علی رضا عرف کمیلےشاہ ،فیضان بٹ،شان ،فیاض عرف ببو،اور علی عرف بھولا شامل
ملزمان نے 17سالہ لڑکی نگینہ کو اجتماعی زیادتی کے بعد قبرستان لے جا کر تیز دھار آلہ سے قتل کر دیا تھا، ڈی آئی جی انویسٹی گیشن،
ملزمان سنگین واردات کے بعد موقع سے فرار ہو گئے تھے، سید ذیشان رضا،
ملزمان کو جدید ٹیکنالوجی اور ہیومین انٹیلیجنس کی مدد سے گرفتار کیا گیا، ڈی آئی جی انویسٹی گیشن
خواتین سے جنسی استحصال اور قتل میں ملوث ملزمان کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں،سید ذیشان رضا،
شواہد کی روشنی میں مضبوط چالان مرتب کرکے ملزمان کو نشان عبرت بنایا جائے گا، ڈی آئی جی انویسٹی گیشن،


