سیکیورٹی خدشات جعفر ایکسپریس ٹرین جیکب آباد اسٹیشن پر روک دی گئی

جیکب آباد(ایچ آراین ڈبلیو) سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر جعفر ایکسپریس ٹرین کو جیکب آباد ریلوے اسٹیشن پر روک دیا گیا ہے، جس کے بعد مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

ریلوے حکام کے مطابق، سیکیورٹی کلیئرنس نہ ملنے کے باعث پشاور سے کوئٹہ جا رہی ٹرین کو اسٹیشن پر ہی روکا گیا ہے۔ ٹرین کئی گھنٹوں سے اسٹیشن پر کھڑی ہے، جس سے سفر کرنے والے مسافران بے چینی اور پریشانی کا شکار ہیں۔

ذرائع کے مطابق، مسافروں کو متبادل انتظامات کے تحت پبلک ٹرانسپورٹ کے ذریعے بلوچستان روانہ کیا جا رہا ہے۔ ریلوے انتظامیہ نے مسافروں کی سہولت کے لیے امدادی اقدامات شروع کیے ہیں، تاہم صورتحال ابھی معمول پر نہیں آئی ہے۔

سیکیورٹی اداروں نے احتیاطی تدابیر کے طور پر ٹرین کو روکا ہے، تاکیم ممکنہ خطرات سے نمٹا جا سکے۔ ابھی تک یہ واضح نہیں ہو سکا ہے کہ ٹرین کو کب تک روکا جائے گا یا مسافروں کو کب تک ان کی منزل تک پہنچایا جائے گا۔

مقامی افراد اور مسافران نے متعلقہ حکام سے فوری اقدامات کا مطالبہ کیا ہے، تاکہ ان کی دشواریوں کو جلد از جلد دور کیا جا سکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں