81

ریلوے میں تاریخی اصلاحات: مسافر ٹرینوں کی آؤٹ سورسنگ کے لیے اوپن آکشن کا فیصلہ

اسلام آباد(ایچ آراین دبلیو)وفاقی حکومت نے پاکستان ریلوے کے شعبے میں ایک انقلابی فیصلہ کرتے ہوئے مسافر ٹرینوں کی آؤٹ سورسنگ اوپن آکشن کے ذریعے کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ اقدام شفافیت اور کارکردگی کو یقینی بنانے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔

وزیر ریلوے حنیف عباسی کی زیر صدارت ہونے والے اہم اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ آؤٹ سورسنگ کا یہ نیا طریقہ کار حالیہ آؤٹ سورسنگ پر بھی لاگو ہوگا۔ اس کے ساتھ ہی سالانہ آمدن کے بینچ مارک پر نظر ثانی کے لیے ایک خصوصی کمیٹی بھی تشکیل دی گئی ہے۔

اجلاس میں طے پایا کہ اس کمیٹی کا بنیادی مقصد ریلوے کے ریونیو ماڈل کو مزید شفاف، موثر اور پائیدار بنانا ہے۔ یہ قدم حکومت کی ریلوے کے شعبے کو جدید خطوط پر استوار کرنے اور اسے معاشی طور پر خود کفیل بنانے کی حکمت عملی کا حصہ ہے۔

ماہرین کے مطابق اوپن آکشن کے ذریعے آؤٹ سورسنگ کا فیصلہ نہ صرف شفاف حکومتی اقدام ہے بلکہ اس سے ریلوے کے معیارات میں بہتری اور مسافروں کو بہتر سہولیات میسر آئیں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں