56

امریکی ویٹو نے روک دیا: اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں غزہ کی جنگ بندی کی قرارداد ناکام

نیویارک(ایچ آراین ڈبلیو)فلسطینیوں کے خلاف جاری اسرائیلی جارحیت کو روکنے کے بین الاقوامی کوششوں کو ایک بار پھر امریکا کے ویٹو نے ناکام بنا دیا ہے۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پیش کی گئی فوری اور غیر مشروط جنگ بندی کی قرارداد امریکا کے ویٹو کی نذر ہوگئی۔

یہ قرارداد سلامتی کونسل کے 15 ارکان میں سے 10 منتخب ارکان کی طرف سے تیار کی گئی تھی اور اسے 14 ووٹوں کی زبردست حمایت حاصل ہوئی۔ تاہم، امریکا نے اپنی ویٹو پاور استعمال کرتے ہوئے اسرائیل کا ساتھ دیتے ہوئے قرارداد کو مسترد کر دیا۔

یہ اس نوعیت کی چھٹی کوشش ہے جسے امریکا نے اپنے ویٹو کے ذریعے ناکام بنا دیا ہے۔ اس اقدام نے بین الاقوامی برادری میں شدید مایوسی پھیلا دی ہے اور امریکا کی طرف سے اسرائیل کی غیر مشروط حمایت کو ایک بار پھر واضح کر دیا ہے۔

اس ویٹو کے نتیجے میں غزہ میں انسانی المیہ جاری رہے گا، جہاں ہزاروں بے گناہ فلسطینی شہری اسرائیلی فوجی کارروائیوں کا نشانہ بن رہے ہیں۔ بین الاقوامی ادارے اس ویٹو کو انسانی حقوق کے تحفظ کے بین الاقوامی نظام کے لیے ایک بڑا دھچکا قرار دے رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں