صادق آباد(ایچ آراین ڈبلیو)کچے کے علاقے میں پولیس نے آپریشن کرکے موٹروے سے اغواءہونے والے 11 مغوی بازیاب کرا لیے۔
نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پولیس حکام کا کہنا ہے کہ پولیس نے پنجاب اور سندھ کے کچے میں مغویوں کی بازیابی کیلئے ٹارگٹڈ آپریشن کیا، 11 مغویوں کو چند روز قبل موٹر وے سے اغوا ءکیا گیاتھا، ڈاکوؤں نے مغویوں کو زنجیروں سے باندھ رکھا تھا۔
پولیس حکام کا مزید کہنا تھا کہ بازیاب ہونے والوں میں عمران، عمر، عبدالحمید، علی حسن، شوکت، قمر، عنایت اللہ،منیر، علی اور راحیل شامل ہیں، ڈاکوؤں نے چند روز قبل مغویوں کو یرغمال بنا کر ساتھی کی رہائی کا مطالبہ کیا تھا۔
پولیس حکام نے مزید بتایا کہ کچے کے جرائم پیشہ ڈاکوؤں کی سرکوبی کیلئے ٹارگٹڈ آپریشن کا سلسلہ جاری ہے۔


