آفاق احمد جیسے ناکام سیاستدان دوسروں کی لاشوں پر سیاست کرتے رہتے ہیں، سعدیہ صدیقی

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) ترجمان سندھ حکومت سعدیہ جاوید کا آفاق احمد کے الزامات پر ردعمل سامنے آیا ہے، انھوں نے ردِ عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ آفاق احمد ٹریفک حادثات پر سیاست کر رہے ہیں۔ آفاق احمد خود کو خبروں میں رکھنا چاہتے ہیں۔

ترجمان سندھ حکومت سعدیہ جاوید نے چیئرمین مہاجر قومی موومنٹ آفاق احمد کے الزامات پر ردِ عمل دیتے ہوئے کہا کہ ناکام سیاستدان کے پاس عوامی خدمت کا کوئی ایجنڈا نہیں، ماضی میں کراچی میں خوف و ہراس پھیلانے والے عناصر کے سہولت کار آفاق احمد خود کو خبروں میں رکھنا چاہتے ہیں۔

ترجمان سندھ حکومت نے کہا کہ ثابت ہوگیا ہے کہ آفاق احمد جیسے ناکام سیاستدان دوسروں کی لاشوں پر سیاست کرتے رہتے ہیں۔ یہ لوگ ماضی میں بھی ناکام ہوئے اور مستقبل میں بھی ناکام ہی رہیں گے۔

سعدیہ جاوید نے کہا کہ آفاق احمد ٹریفک حادثات اور ڈکیتی مزاحمت کے واقعات کو اپنی مردہ سیاست زندہ کرنے کے لیے استعمال کر رہے ہیں۔ ناکام اور گمشدہ سیاستدان کے پاس عوامی خدمت کا کوئی ایجنڈا نہیں۔

ترجمان سندھ حکومت نے کہا کہ آفاق احمد کتنے بھی مگرمچھ کے آنسو بہائے اور جھوٹا واویلا کرے، عوام ان کی حقیقت کو پہچان چکی ہے۔ آفاق احمد نے آج بانی متحدھ کو ساتھ دینے کی اپیل کی، ثابت ہوگیا ہے کہ آفاق احمد جیسے ناکام سیاستدان دوسروں کی لاشوں پر سیاست کرتے رہتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں