اسلام آباد (ایچ آراین ڈبلیو) بجلی کی قیمتوں میں کمی کے اعلان کے بعد فی یونٹ نئے نرخ کیا ہونگے، تفصیلات سامنے آگئیں
وزیراعظم کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں کمی کے اعلان کے بعد پاور ڈویژن نے تفصیلات جاری کردیں
ماہانہ 100یونٹ تک گھریلو لائف لائن صارفین کیلئے ٹیرف میں کمی نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے
ماہانہ 50 یونٹ تک لائف لائن صارفین کے لیے موجودہ ٹیرف 4 روپے 78 پیسے فی یونٹ برقرار رہے گا
ماہانہ51 سے 100 یونٹ تک بجلی کے لائف لائن صارفین کا ٹیرف بھی 9 روپے 37 پیسے فی یونٹ برقرار
ماہانہ ایک سے 100 یونٹ استعمال کرنیوالے صارفین کا ٹیرف 6 روپے 14 پیسے کی کمی سے 8 روپے 52 پیسے ہوجائیگا
ماہانہ 101 سے 200 پروٹیکٹڈ گھریلو صارفین کا ٹیرف 6 روپے 14پیسے کمی سے 11 روپے 51 پیسے ہوجائیگا
300 یونٹ ماہانہ استعمال کرنیوالے نان پروٹیکٹڈ صارفین کا ٹیرف 34 روپے 3 پیسےہو جائیگا
گھریلو 300 یونٹ سے زائد بجلی استعمال کرنیوالے نان پروٹیکٹڈ صارفین کا ٹیرف 48 روپے 46 پیسے ہو جائیگا
کمرشل صارفین کا ٹیرف 8 روپے 58 پیسے کمی سے 62 روپے 47 پیسے فی یونٹ ہو جائے گا
زرعی صارفین کا ٹیرف 7 روپے 18 پیسے کمی سے 34 روپے 58 پیسے ہو جائے گا
صنعتی صارفین کا ٹیرف 7 روپے 69 پیسے کمی سے 40 روپے 51 پیسے فی یونٹ ہو جائیگا
بجلی کا اوسط ٹیرف 7 روپے 41 پیسے کمی سے 37 روپے 64 پیسے کی سطح پر آجائے گا


