حیدرآباد کے میئر کا سید ریحان علی سے ملاقات، مختلف زبانوں کی آگاہی پروگرام پر بات چیت

حیدرآباد(ایچ آراین ڈبلیو)میئر حیدرآباد کاشف علی شورو نے سی ای او بروز جاپان سید ریحان علی سے ملاقات کی۔ ملاقات میں جاپانی زبان سمیت انگریزی، چینی اور عربی زبانوں کی بول چال اور فہم کے حوالے سے آگاہی پروگرام پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر میئر حیدرآباد نے کہا کہ مختلف زبانوں کی تعلیم اور آگاہی نوجوانوں کے لیے نئے مواقع فراہم کرے گی۔ سی ای او بروز جاپان نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ادارہ شہر میں زبانوں کی تربیت اور آگاہی مہم کو فروغ دینے کے لیے عملی اقدامات کرے گا-

اپنا تبصرہ بھیجیں