ریجنل پولیس آفیسراورکمشنربنوں کے زیرصدارت امن وامان کی صورتحال پرجرگہ کا انعقاد

لکی مروت(ایچ آراین ڈبلیو)ریجنل پولیس آفیسر بنوں سجاد خان اور کمشنر بنوں خالد محمود کے زیر صدارت امن و امان کے حوالے سے مروت قومی جرگہ کے ساتھ اہم جرگہ کا انعقاد

ریجنل پولیس آفیسر بنوں ریجن سجاد خان اور کمشنر بنوں خالد محمود کی زیر صدارت ایک اہم قبائلی جرگہ منعقد ہوا۔ اس جرگے میں کمانڈر 55 بریگیڈ، ڈپٹی کمشنر لکی مروت، ڈی پی او لکی مروت، معزز مشران اور دیگر حکام نے بھرپور شرکت کی۔

جرگے کے دوران امن و امان کی مجموعی صورتحال، جرائم کی روک تھام، سیکیورٹی چیلنجز، دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ اور منشیات فروشی کے خاتمے کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی گئی۔ مشران نے حکام کو اپنے مسائل سے آگاہ کیا اور پولیس و انتظامیہ کو بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

آر پی او سجاد خان اور کمشنر بنوں نے مشران کو مسائل کے حل کی یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ عوام کے تعاون سے علاقائی امن کو مزید مستحکم کیا جائے گا اور سیکیورٹی اقدامات کو مزید مؤثر بنایا جائے گا۔

آخر میں معزز مشران نے ریجنل پولیس آفیسر اور کمشنر بنوں کا شکریہ ادا کیا اور ہر مشکل وقت میں ریاستی اداروں کے ساتھ کھڑے ہونے کے عزم کا اظہار کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں