64

پی سی بی کی جانب سے ایشیا کپ سے بائیکاٹ پربھاری نقصان کا سامنا

لاہور(ایچ آراین ڈبلیو)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے ایشیا کپ کے بائیکاٹ کی صورت میں ملک کو ساڑھے 3 سے ساڑھے 4 ارب روپے تک کا بھاری مالی نقصان برداشت کرنا پڑ سکتا تھا۔ایونٹ سے دستبرداری پر نشریاتی معاہدوں، اسپانسرشپس اور ٹکٹوں کی فروخت سے متوقع آمدنی ضائع ہو جاتی۔ ذرائع کے مطابق سونی پکچرز کا 48 ارب روپے مالیت کا نشریاتی معاہدہ بھی متاثر ہونے کا خدشہ تھا۔ یہ معاہدہ 2024 سے 2031 تک ہے، جس میں خواتین اور انڈر 19 ایشیا کپ کے نشریاتی حقوق بھی شامل ہیں۔ ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کی آمدنی کا 75 فیصد بھارت، پاکستان، سری لنکا، بنگلا دیش اور افغانستان میں برابر تقسیم ہوتا ہے جبکہ باقی 25 فیصد ایسوسی ایٹ ممالک میں دیا جاتا ہے۔ ایشیا کپ سے پی سی بی کو 12 سے 16 ملین ڈالر تک آمدنی متوقع تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں