86

پاک-سعودی دفاعی معاہدہ، پاکستان علما کونسل کا جمعہ کو یوم تشکر منانے کا اعلان

ریاض(ایچ آراین ڈبلیو)پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی معاہدہ ہونے پر پاکستان علما کونسل نے کل جمعہ کو یوم تشکر و یوم دعا منانے کا اعلان کر دیا۔

لاہور کے سینٹرل کیتھرڈل چرچ میں چرچ آف پاکستان کے صدر بشپ آزاد مارشل کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران حافظ طاہر محمود اشرفی کا کہنا تھا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی معاہدے سے امن چاہنے والوں کو نئی طاقت ملے گی۔

انہوں نے کہا کہ معاہدہ پوری پاکستانی قوم کے لیے بڑی خوشخبری ہے جب کہ 22 ستمبر کو وزیر اعظم اور ولی عہد فلسطینی ریاست پر خوشخبری دیں گے۔

چیئرمین پاکستان علما کونسل نے کہا ہے کہ ولی عہد محمد بن سلمان، وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل مبارک باد کے مستحق ہیں، پاکستانی افواج کو مبارک ہو کہ وہ ارض حرمین شریفین کا دفاع کریں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں