63

پروجیکٹ پاکستان بلوچستان‘‘ کے تحت میڈیکل کیمپس، سیمینارزکا انعقاد

بلوچستان(ایچ آراین ڈبلیو)صوبے بھر میں مجموعی طور پر 707 سرگرمیاں منعقد کی گئیں جن میں ’’پروجیکٹ پاکستان – بلوچستان‘‘ کے تحت میڈیکل کیمپس، سیمینارز، ریلیاں اور کھیلوں کے مقابلے شامل تھے جن میں 20 لاکھ نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں میں شامل کیا گیا تاکہ انہیں منفی رجحانات سےدوررکھاجا سکے۔ اسی طرح ’’پیغامِ پاکستان‘‘ اور سی وی ای پروگرام کے تحت مختلف شہروں میں ورکشاپس، سیمینارز، اور ڈائیلاگ منعقد ہوئے جن میں سیرت النبی ﷺ کی روشنی میں کردار سازی، سائبر انتہا پسندی اور نفرت انگیز تقریر کے خلاف اقدامات، قومی یکجہتی، نوجوانوں کے کردار، خواتین کی سماجی و معاشی شمولیت اور سی وی ای ایکٹ 2025 کی آگاہی پر مباحثے شامل تھے۔ اس دوران پنجاب، کے پی کے، سندھ، بلوچستان، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں سینکڑوں سیمینارز اور ’’رائزنگ اینڈ ریزیلینٹ پاکستان‘‘ مہم کے تحت سرگرمیاں منعقد ہوئیں، جب کہ ’’سایبانِ پاکستان‘‘ سیمینارز کے ذریعے اتحاد و یکجہتی کا پیغام اجاگر کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں