77

) سندھ کے تمام تعلیمی بورڈز میں چار سال بعد مستقل چیئرمینز تعینات کردیے گئے

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) سندھ کے تمام تعلیمی بورڈز میں چار سال بعد مستقل چیئرمینز تعینات کردیے گئے

ایک صوبائی سیکریٹری کے بھائی غلام حسین سہو کو میٹرک بورڈ کراچی کا چیئرمین تعینات کیا گیا

ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسر وسطی مشرف علی راجپوت کو سندھ بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن کا چیئرمین تعینات کیا گیا

حیدرآباد تعلیمی بورڈ کے لیے سندھ یونیورسٹی کے ریٹائرڈ پروفیسر ڈاکٹر رفیق احمد چانڈیو کو تعینات کردیا گیا

نوابشاہ تعلیمی بورڈ کےلیے قائد عوام انجینئرنگ یونیورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹر آصف علی میمن کو تعینات کیا گیا

اسی طرح میرپورخاص تعلیمی بورڈ کےلیے ریٹائرڈ صوبائی ایڈشنل سیکریٹری منصور راجپوت کو تعینات کیا گیا

سکھر تعلیمی بورڈ کےلیے سندھ مدرسہ کے پروفیسر زاہد حسین چنڑ کو تعینات کیا گیا جو سیکریٹری بورڈز عباس بلوچ کے استاد ہیں اور اس وقت ان کو خلاف قانون ایم بی اے کروارہے ہیں

جبکہ لاڑکانہ بورڈ کےلیے ہائر ایجوکیشن کمیشن کے ڈائریکٹر خالد حسین مہر کو تعینات کیا گیا جبکہ سرچ کمیٹی میں چیئرمین سرچ کمیٹی سمیت ایچ ای سی کے دو ممبران شامل ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں