کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) ایم کیو ایم کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ وزیراعظم کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں مناسب کمی کا خیر مقدم کرتے ہیں
پاکستان کی عوام بلخصوص بجلی صارفین کے لئے مخلوط حکومت کی جانب سے یہ پہلا ریلیف فراہم کیا گیا ہے جس پر وزیراعظم کے مشکور ہیں
ڈاکٹر فاروق ستار عرصہ دراز سے اپنی متعدد پریس کانفرنسز اور قومی اسمبلی میں آئی پی پیز کے معاملہ پر توانا آواز اٹھاتے رہے ہیں اور کراچی و حیدرآباد کے عوام کو اس ریلیف کی فراہمی کے حوالے سے آگاہ کرتے ہیں
بجلی کی قیمتوں میں کمی کے حوالے سے ایم کیو ایم کی کوششیں قابل تحسین ہیں ایم کیو ایم روز اول سے وزیراعظم سے اس معاملے پر ملاقاتیں کرتی رہی اور عوام کو ریلیف فراہم کرنے پر اصرار کرتی رہی ہے


