اسلام آباد(ایچ آراین ڈبلیو)ڈائریکٹوریٹ آف پبلک ریلیشنز، فیڈرل انوسٹیگیشن ایجنسی نے اسلام آباد ماڈل کالج فار گرلز کورنگ ٹاون میں انسانی سمگلنگ اور غیر قانونی ہجرت کے خلاف آگاہی سیشن کا انعقاد کیااگاہی سیشنز کا مقصد نوجوان طالبات کو انسانی سمگلنگ ، غیر قانونی ہجرت اور جعلی اوور سیز ایمپلائمنٹ فراڈ کے خطرات سے آگاہی فراہم کرنا تھا –
ڈپٹی ڈائریکٹر محمود علی کھوکھر اور انسپیکٹر عمار مظہر نے سیشن میں طلبہ کو محفوظ اور قانونی ہجرت کے راستوں کی اہمیت سے روشناس کرایاشرکاء کو آگاہ کیا گیا کہ غیر قانونی راستوں کے ذریعے ہجرت نہ صرف جان کے لیے خطرہ ہے بلکہ قانونی مشکلات اور استحصال کا باعث بھی بنتے ہیں۔طالبات کو بیرون ملک آئی ٹی کی فیلڈ میں جعلی ملازمتوں کے حوالے سے بھی آگاہ کیا گیا
طالبات نے سیشن کے دوران گہری دلچسپی کا اظہار کیا اور سوال و جواب کے سیشن میں بھرپور حصہ لیا۔ اساتذہ نے بھی ایف آئی اے کی اس کاوش کو سراہا اور آگاہی پروگرامز کو مزید تعلیمی اداروں تک پہنچانے پر زور دیا تاکہ زیادہ سے زیادہ طلباء کو انسانی سمگلنگ کے خطرات کے بارے آگاہ کیا جا سکے۔


