ٹی ایل پی کی مرکزی و صوباٸی قیادت 04 اپریل سے سندھ کا دورہ کرے گی

حیدرآباد ( ایچ آراین ڈبلیو ) تحریک لبیک پاکستان سندھ کے پریس سیکریٹری سلیمان سروری ایڈوکیٹ کی جانب سے جاری ایک اعلامیہ کے مطابق ٹی ایل پی کے مرکزی شوریٰ کے رکن اور صوباٸی ناظم اعلیٰ سندھ صوفی یحییٰ قادری دیگر صوباٸی قیادت کے ہمراہ 4 اپریل سے سندھ کا تین روزہ دورہ کریں گے دورے کے دوران مرکزی و صوباٸی قیادت این اے 213 عمر کوٹ میں ضمنی انتخابات کے سلسلے میں ٹی ایل پی کی انتخابی سرگرمیوں کا جاٸزہ لے گی اور پروگراموں میں شرکت کرے گی جبکہ مورخہ 6 اپریل بروز اتوار کو قیادت حیدرآباد میں اہم پریس کانفرس کرے گی جس میں دریاۓ سندھ سے نکالے جانیوالے چھ متنازعہ کینالز کے خلاف ٹی ایل پی کا لاٸحہ عمل کا اعلان کیا جاۓ جاۓ گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں