56

بُلیدہ میں گرفتار 3 نوجوان بی ایل اے کے بھارتی نیٹ ورک کے کارندے نکلے

بلوچستاں(ایچ آر این ڈبلیو)بُلیدہ سے گرفتار کیے گئے تین نوجوانوں کے خلاف انکشاف ہوا ہے کہ وہ بھارتی زیرِ ایماں جاسوسی نیٹ ورک کا حصہ تھے۔ گرفتار افراد شیہاق ولد نصرت اللہ، وسیم ولد نصرت اللہ اور عنایت اللہ ولد در محمد کی تفتیش سے ان کے اصل مجرمانہ چہرے سامنے آئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق، شیہاق اس نیٹ ورک کا مرکزی کنٹرولر تھا جو سیٹلائٹ فونز کے ذریعے براہ راست بھارتی ایجنسیوں سے رابطہ میں تھا۔ اس کے قبضے میں تھریا سیٹ (بین الاقوامی سیٹلائٹ فون) اور گوادر کے حساس راستوں کے تفصیلی نقشے برآمد ہوئے ہیں۔

دوسرا ملزم وسیم فیلڈ سرویلنس کا کام کرتا تھا جس کے زیر استعمال ڈرون سے سی پیک روٹس، سیکیورٹی چیک پوسٹس اور فوجی کانوائے کی حرکات کی 12 جی بی سے زائد خفیہ ویڈیو فوٹیج حاصل کی گئی۔

تیسرا ملزم عنایت اللہ انکرپٹڈ میسنجر ایپ کا ایڈمن تھا جو “پراجیکٹ سہر” کے نام سے دشمن کو خفیہ ہدایات منتقل کرتا تھا۔ اس کے قبضے میں ملنے والے چیٹ لاگز میں نیٹ ورک کے احکامات اور ممکنہ حملوں کی تفصیلات موجود ہیں۔

یہ تینوں ملزم بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) کے خفیہ نیٹ ورک کا حصہ تھے جو سیٹلائٹ کمیونیکیشن کے ذریعے بلوچستان میں عدم استحکام پیدا کرنے کی بھارتی سازش میں ملوث تھے۔ سیکیورٹی فورسز نے اس نیٹ ورک کے خاتمے کو بڑی کامیابی قرار دیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں