پاسداران انقلاب کو دہشتگرد قرار دیاجاچکا، ایران کو نیوکلیئر پروگرام کا پھیلاؤ روکنا ہوگا:

واشنگٹن (ایچ آراین ڈبلیو) امریکا کا کہنا ہے کہ ایرانی پاسداران انقلاب کو دہشت گرد قرار دیاجاچکا، ایران کو نیوکلیئر پروگرام کا پھیلاؤ روکنا ہوگا جبکہ غزہ کی صورتحال کی ذمہ دار حماس ہے۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ٹیمی بروس نے پریس بریفنگ میں غزہ کی صورتحال کی ذمہ دار فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کو قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ صدر ٹرمپ کے دور میں جب امریکا معاشی لحاظ سے مضبوط ہو جائے گا تو دنیا بھی ایک بہتر جگہ ہو گی۔

امریکی وزارت خارجہ کی ترجمان ٹیمی بروس سے سوال کیا گیا کہ ٹرمپ امریکا کو پھر سے عظیم بنانے کی کوشش کر رہے ہیں مگر مقبوضہ کشمیر اور افغانستان میں بھی لوگ ان کی طرف دیکھ رہے ہیں۔

جس پر ٹیمی بروس نے کہا کہ لوگ ٹرمپ پر اعتبار کرتے ہیں اسی لیے انہیں دوبارہ منتخب کیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں