ڈیرہ مراد جمالی (ایچ آراین ڈبلیو ) نصیرآباد کے معروف قبائلی و سماجی شخصیت “مرحوم الحاج میر اللہ بخش عمرانی کی بیوہ اپنی بیٹوں کے ہمراہ پریس کانفرنس میں الزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ ان کے والد مرحوم نے اپنی زندگی “2007” میں زرعی زمینوں کے نام منتقل کی تھی تاہم، اب ان کی زرعی زمینوں پر چند مبینہ بااثر افراد غیرقانونی طریقے سے قبضہ کرنے کی کوشش کررہے اور انہیں زبردست دباؤ، دھمکیوں اور تشدد اور آئے روزحملہ کرکے ہمیں قتل کی دھمکیاں دے رہے ہیں انہوں نے الزام عائد کیا کہ نوریز عمرانی،عامر عمرانی،عنایت اللہ عمرانی،اسد عمرانی،شاہ زیب عمرانی،عبدالستار عمرانی اور دیگر افراد ان کی زرعی زمینوں پر زبردستی قبضہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں اور اس حوالے سے کئی مرتبہ متعلقہ پولیس اور ضلعی انتطامیہ کو آگاہ کیا مگر پولیس ان کخلاف کاروائی کرنے کے بجائے ان افراد کی پشت پناہی کررہے ہیں انہوں نے الزام عائد کیا کہ ان کو علاقے کے صوبائی وزیر اور ان کے بھائی کی ایما پر ان کی زمینوں پر قبضہ کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے انہوں نےالزام عائد کیاکہ متعلقہ افراد ان کے کیمپ اور گھر پر آۓ روز حملہ کرکے ان کے مال مویشی اور ٹریکٹراور دہگر گاڑیوں کو نقصان پہنچا رہے ہیں جس سے نہ صرف ہمیں کروڑوں روپے نقصان برداشت کرنا پڑ رہا ہے بلکہ علاقے میں پرامن ماحول کو خراب کیاجارہا ہے انہوں نے کہاکہ متعلقہ بااثرا فراد ہمیں اپنی زمینوں سے بے دخل کرنے اور قتل کی دھمکیاں دے رہے ہیں انہوں نے وزیراعلی بلوچستان چیف جسٹس آف بلوچستان چیف سیکرٹری اور آئی جی بلوچستان ڈی آئی جی نصیرآباد ڈویژن سے اپیل کی کہ وہ متاثرہ بیوہ خواتین کے ساتھ ناانصافی اور ان کی زمینوں پر قبضہ کرنے کا نوٹس لیکر ہمیں آنصاف وتحفظ فراہم کیا جائے
انسانی حقوق کی آگاہی کو سپورٹ کریں۔
ہیومن رائٹس نیوز ورلڈ وائیڈ (HRNW) مذہبی اقلیتوں کو نشانہ بنانے اور امتیازی سلوک کو ہوا دینے والے قوانین کے خلاف زور دیتا ہے۔ آپ کا عطیہ مدد کرتا ہے:
مذہبی آزادی اور شہری حقوق کو متاثر کرنے والی پالیسیوں کی نگرانی کریں۔
تعصب سے پاک جامع کمیونٹیز کی وکالت کریں۔
عوام کو غلط معلومات سے آگاہ کریں۔
انصاف اور مساوات کو فروغ دینے کے لیے HRNW کے ساتھ کھڑے ہوں۔ سب کے لیے انسانی حقوق کے تحفظ کے لیے آج ہی عطیہ کریں۔
عطیہ کرنے کا لنک: hrnww.com/donate


