54

‏زہری آپریشن: بی ایل اے کی کمر ٹوٹ گئی

پاکستان نے خفیہ اطلاعات پر قلات میں زہری کے پہاڑی سلسلے میں بی ایل اے کو ایسی کاری ضرب لگائی ہے کہ ایک ہی وار میں 40 سے زائد دہشت گرد ہلاک ہوگئے اور بی ایل اے کا پورا ٹھکانہ ملیامیٹ کردیا گیا ۔ یہ حملہ پاکستان کے کامیاب ترین حملوں میں سے ایک ہے ۔ جس نے فتنہ الہندوستان بی ایل اے کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے ۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق مشترکہ خفیہ ٹیموں نے 1 ہفتے قبل مقامی مخبروں کے ساتھ ساتھ جیوفینسنگ اور دہشت گردوں کی آمدو رفت کا باریک بینی سے جائزہ لیا۔اسی تجزیے نے ایک زیر زمین کمانڈ اینڈ کنٹرول مرکز کی نشاندہی کی جسے تنظیم داخلی کوڈ میں نکتہ چار کا نام دیتی تھی۔ کارروائی کے دوران جدید ہیلی کاپٹرز اور ڈرونز نے بی ایل اے کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا ۔ جبکہ زمینی دستوں نے کنکریٹ کی دبیز دیواروں کو توڑ کر سرنگوں کا صفایا کیا۔ چالیس سے زائد ٓدہشت گرد مارے گئے، سات نے زخمی حالت میں ہتھیار ڈالے اور بڑی تعداد میں بھارتی ساختہ بارودی سرنگیں، وی ایچ ایف ریڈیو سیٹ اور تھرمل کیمرے تحویل میں لے لیے گئے۔

‏یہ کسی ایک کارروائی کی کامیابی نہیں بلکہ ایک طویل انٹیلی جنس جدوجہد کا حاصل ہے۔ پچھلے نو ماہ کے دوران ریاستی اداروں نے بی ایل اے کے سات بڑے لاجسٹک راستے سیل کیے، فنڈنگ نیٹ ورک میں پانچ سو سے زائد مشتبہ ٹرانزیکشنز منجمد کیں اور سوشل میڈیا پر چلنے والے ترسیلی چینلز کو الگورتھمک فلٹرز کی مدد سے بلیک لسٹ کرایا۔ نتیجہ یہ ہے کہ عسکریت پسندوں کے پاس اسلحہ تو موجود ہے مگر کمانڈ اور کمیونی کیشن کا سلسلہ درہم برہم ہو چکا ہے۔ تنظیم کے پاس اب صرف تین فعال گروپس بچے ہیں جو آپس میں براہ راست رابطے کے بجائے غیر محفوظ تھرڈ پارٹی ایپس استعمال کر رہے ہیں۔
————
انسانی حقوق کی آگاہی کو سپورٹ کریں۔

ہیومن رائٹس نیوز ورلڈ وائیڈ (HRNW) مذہبی اقلیتوں کو نشانہ بنانے اور امتیازی سلوک کو ہوا دینے والے قوانین کے خلاف زور دیتا ہے۔ آپ کا عطیہ مدد کرتا ہے:

مذہبی آزادی اور شہری حقوق کو متاثر کرنے والی پالیسیوں کی نگرانی کریں۔

تعصب سے پاک جامع کمیونٹیز کی وکالت کریں۔

عوام کو غلط معلومات سے آگاہ کریں۔

انصاف اور مساوات کو فروغ دینے کے لیے HRNW کے ساتھ کھڑے ہوں۔ سب کے لیے انسانی حقوق کے تحفظ کے لیے آج ہی عطیہ کریں۔

عطیہ کرنے کا لنک: hrnww.com/donate

اپنا تبصرہ بھیجیں