64

بُلیدہ میں گرفتار 3 نوجوان بی ایل اے کے بھارتی نیٹ ورک کے کارندے نکلے، سیٹلائٹ فون، ڈرون فوٹیج اور خفیہ چیٹ لاگز برآمد

کوئٹہ (ایچ آراین ڈبلیو) بُلیدہ سے گرفتار کیے گئے تینوں نوجوان شیہاق، وسیم اور عنایت اللہ بظاہر عام نوجوان دکھائی دیتے تھے، مگر تفتیش کے بعد ان کے اصل چہرے سامنے آئے۔ شیہاق ولد نصرت اللہ اس نیٹ ورک کا مرکزی کردار تھا جو سیٹلائٹ فونز کے ذریعے انڈیا سے براہ راست رابطے میں تھا۔ وہ “کوارڈینیٹر سیٹلائٹ ہَب” کے طور پر کام کر رہا تھا اور اس کے قبضے سے تھریا سیٹ (بین الاقوامی سیٹلائٹ فون) اور گوادر کے حساس راستوں کا نقشہ برآمد ہوا۔ اسی نیٹ ورک کا دوسرا رکن، وسیم ولد نصرت اللہ دشمن کے لیے فیلڈ ریکی کا کام کرتا تھا۔ اس کے زیرِ استعمال ڈرون سے نہ صرف جی پی ایس ڈیٹا حاصل کیا گیا بلکہ 12 جی بی سے زائد ویڈیو فوٹیج بھی ملی، جس میں سی پیک روٹس، سیکیورٹی چیک پوسٹس اور کانوائے کی مومنٹس شامل تھیں۔ تیسرا رکن، عنایت اللہ ولد دُر محمد دراصل ایک انکرِپٹڈ میسنجر ایپ کا ایڈمن تھا اور “پراجیکٹ سہَر” نامی پروجیکٹ پر کام کر رہا تھا جس میں دشمن کو خفیہ ہدایات دی جاتی تھیں۔ اس کے قبضے سے چیٹ لاگز برآمد ہوئے جن میں نہ صرف نیٹ ورک کے احکامات تھے بلکہ مختلف علاقوں میں ممکنہ حملوں کا ذکر بھی موجود تھا۔ تینوں نوجوان دراصل بی ایل اے کے اس خفیہ نیٹ ورک کا حصہ تھے جو سیٹلائٹ فونز کے ذریعے بلوچستان کو غیر مستحکم کرنے کی بھارتی سا!زش میں شریک تھا۔
——–
انسانی حقوق کی آگاہی کو سپورٹ کریں۔

ہیومن رائٹس نیوز ورلڈ وائیڈ (HRNW) مذہبی اقلیتوں کو نشانہ بنانے اور امتیازی سلوک کو ہوا دینے والے قوانین کے خلاف زور دیتا ہے۔ آپ کا عطیہ مدد کرتا ہے:

مذہبی آزادی اور شہری حقوق کو متاثر کرنے والی پالیسیوں کی نگرانی کریں۔

تعصب سے پاک جامع کمیونٹیز کی وکالت کریں۔

عوام کو غلط معلومات سے آگاہ کریں۔

انصاف اور مساوات کو فروغ دینے کے لیے HRNW کے ساتھ کھڑے ہوں۔ سب کے لیے انسانی حقوق کے تحفظ کے لیے آج ہی عطیہ کریں۔

عطیہ کرنے کا لنک: hrnww.com/donate

اپنا تبصرہ بھیجیں