کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) چیئرمین ایم کیو ایم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا پیپلز پارٹی رہنما ڈاکٹر عاصم حسین سے ٹیلیفونک رابطہ،ترجمان ایم کیو ایم کے مطابق ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے ڈاکٹر عاصم سے صدرِ پاکستان آصف علی زرداری کی خیریت دریافت کی،
ڈاکٹر عاصم نے ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کو صدرِ پاکستان کی طبیعت اور علاج معالجہ کے حوالے سے آگاہ کیا، ڈاکٹر عاصم نے ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی ک شکریہ ادا کیا اور مستقبل میں سیاسی رابطوں پر زور دیا،


