55

سپریم کورٹ جسٹس عائشہ اے ملک کا قافلہ ٹریفک حادثے کا شکار

لاہور (ایچ آر این ڈبلیو): سپریم کورٹ کی جسٹس عائشہ اے ملک کا قافلہ کالا شاہ کاکو کے قریب ٹریفک حادثے کا شکار ہو گیا۔ ایلیٹ فورس کی گاڑی کے الٹنے سے پانچ ملازم زخمی ہوئے، جن میں سے تین کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق، تیز رفتاری کی وجہ سے ڈرائیور گاڑی کا توازن برقرار نہ رکھ سکا۔ خوش قسمتی سے جسٹس عائشہ اے ملک محفوظ رہیں۔ پولیس نے واقعے کی تفتیش شروع کر دی ہے۔

واضح رہے کہ جسٹس عائشہ اے ملک موجودہ چیف جسٹس یحییٰ آفریدی سے اختلاف رائے رکھنے والی ججز میں شامل ہیں۔ حادثے کے بعد زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال میں علاج کے لیے منتقل کیا گیا، جہاں ان کی حالت تسلی بخش بتائی جا رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں