69

جام شہادت نوش کرنے والے سپاہی کی آخری رسومات فوجی اعزازات کیساتھ ادا کردی گئیں

پشین (ایچ آر این ڈبلیو)جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کے دوران جام شہادت نوش کرنے والے سپائی نصراللہ شہید کے آبائی گاؤں پشین میں ان کی آخری رسومات فوجی اعزازات کے ساتھ ادا کی گئیں۔

صدر مملکت، چیف آف آرمی سٹاف، کمانڈر 11 کور، کمانڈر 12 کور، انسپکٹر جنرل فرنٹیئر کور بلوچستان (شمال) اور ان کے یونٹ کی طرف سے شہید کی میت پر پھولوں کے پھولوں کے گلدستے پیش کیے گئے۔

اس موقع پر مقامی عوام اور فوجی افسران کی کثیر تعداد نے شرکت کرتے ہوئے شہید کے ورثاء سے اظہار تعزیت کیا۔ یہ موقع پاکستان کی سالمیت اور خودمختاری کے لیے بلوچستان کے عوام کی غیر متزلزل وفاداری کا ایک واضح پیغام تھا۔

مقررین نے اپنے خطاب میں زور دیا کہ پاکستان کے دشمنوں کو واضح ہونا چاہیے کہ بلوچستان کے عوام ہمیشہ پاکستان کے دفاع کے لیے کھڑے رہیں گے۔ خارجی عناصر اور فتنہ الهندستان کے خلاف پوری قوم متحد ہے اور ہر قسم کی دہشت گردی کا مقابلہ یکجہتی کے ساتھ کرے گی۔

شہید سپائی نصراللہ کی قربانی پاکستان کی سلامتی کے لیے عوام و فوج کے گہرے رشتے کی علامت ہے، جسے ہر صورت برقرار رکھا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں