دیر(ایچ آراین ڈبلیو): خیبر پختونخوا کے ضلع دیر کے علاقے لال قلعہ میں بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج کے ٹھکانے پر ہونے والی کارروائی میں پاک فوج کے 7 جوان یرغمال بنائے گئے شہریوں کی جانیں بچاتے ہوئے شہید ہو گئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق، سکیورٹی فورسز نے خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بناتے ہوئے 10 دہشتگردوں کو ہلاک کیا۔
شہید ہونے والے جوانوں میں نائیک عبدالجلیل، نائیک گل جان، لانس نائیک عظمت اللہ، سپاہی عبدالمالک، سپاہی محمد امجد، سپاہی محمد داؤد اور سپاہی فضل قیوم شامل ہیں، جو اپنی بہادری اور قربانی کی بدولت معصوم شہریوں کی جان بچانے میں کامیاب رہے۔
آئی ایس پی آر نے زور دیا کہ “خفیہ اطلاعات کے مطابق ان دہشتگرد کارروائیوں میں افغان شہری ملوث ہیں۔ پاکستان عبوری افغان حکومت سے توقع رکھتا ہے کہ وہ اپنی سرزمین کو دہشتگردی کے لیے استعمال ہونے سے روکے گی۔”
————————————–
ایچ آراین ڈبلیو کی اپیل:
ہم عوام تک غیر جانبدار اور سچی خبریں پہنچانے کے لیے پرعزم ہیں۔ اگر آپ بھی معیاری صحافت کو فروغ دینا چاہتے ہیں، تو براہ کرم ہمارے ساتھ جڑیں۔ آپ کا عطیہ ہمیں حقائق کی روشنی پھیلانے میں مدد دے گا۔
سچائی کی تحریک میں شامل ہوں۔ عطیہ دیں۔
ویب سائٹ:hrnww.com/donate


