کراچی؛ عید کے تین دن کے دوران ٹریفک حادثات میں 7 افراد جاں بحق، 175 زخمی ہوئے

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو) عید کے تین دن کے دوران ٹریفک حادثات میں 7 افراد جاں بحق، 175 زخمی ہوئے

تفصیلات کے مطابق اورنگی ٹاون میں تیز رفتار رکشہ سڑک پر کھڑے ٹینکر سے ٹکرا گیا۔ حادثے کے تنیجے میں رکشہ ڈرائیور زین اللہ جاں بحق ہوا۔ ریسکیو حکام کے مطابق حادثہ رکشے کی بریک فیل ہونے کے باعث پیش آیا۔

لیاقت آباد ڈاکخانہ کے قریب تیز رفتار کار کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار نوجوان جاں بحق ہوگیا۔ چھیپا حکام کے مطابق جاں بحق شخص کی شناخت 17 سالہ حسنین کے نام سے کرلی گئی ہے۔

پولیس کے مطابق حادثے کے بعد کار سوار شخص فرا ہوگیا۔ سپرہائی وے چاکر ہوٹل کے قریب بھی تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے راہ گیر بچی جاں بحق اور والدہ زخمی ہوگئی۔ ٹریفک حادثے سے متاثرہ ماں بیٹی کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں انکی شناخت 10 سالہ مارو دختر سجن علی اور 35 سالہ ثمنا زوجہ سجن علی کے ناموں سے کرلی گئی ہے۔

پولیس کے مطابق حادثے کے بعد فرار ہونے والے کار سوار شخص کی تلاش جاری ہے۔ ساٗئٹ حبیب بینک چورنگی اور ملیر معین آباد میں موٹر سائیکل سوار نوجوان تیز رفتاری کے باعث ٹریفک حادثات کے دوران جاں بحق ہوئے۔

ملیر معین آباد میں تیز رفتاری کے باعث موٹر سائیکل سلپ ہونے سے 19 سالہ ارقم نامی نوجوان جاں بحق ہوا جبکہ سائٹ حبیب بینک چورنگی کے قریب تیز رفتاری کے باعث موٹر سائیکل سوار نوجوان کھمبے سے جاٹکرایا۔ تاہم حادثے میں جاں بحق شخص کی شناخت تاحال نہیں ہوسکی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں